(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز خود پنجاب میں کابینہ بنانا نہیں چاہتے۔
مسلم لیگ ق کے رہنما اور پی ٹی آئی کے اتحادی مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حمزہ شہباز پنجاب میں کابینہ خود نہیں چاہتے اور وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں۔
حمزہ شہباز پنجاب میں کابینہ خود نہیں چاہتے۔ وہ تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں ۔ حمزہ شہباز ایسی مرغی ہیں جو سارے انڈوں پر خود بیٹھنا چاہتی ہے مگر یہ پنجاب ہے ان کا پولٹری فارم نہیں۔
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) May 19, 2022
#امپورٹڈ__حکومت___نامنظور pic.twitter.com/E1f2LEKVyP
انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز ایسی مرغی ہیں جو سارے انڈوں پر خود بیٹھنا چاہتی ہے لیکن یہ پنجاب ہے ان کا پولٹری فارم نہیں۔