فیس بک اکاؤنٹ چوری کرنے پر دو سال قید

19 May, 2022 | 11:36 AM

ویب ڈیسک : مصر میں طنطا کی عدالت نے عدلیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک شخص کو فیس بک اکاؤنٹ چوری کرنے پر سزا سنائی ہے۔

 رپورٹ  کے مطابق مذکورہ شخص کو دوسال قید با مشقت، ایک لاکھ مصری پاؤنڈ جرمانہ اور رہائی پر 5 ہزار پاؤنڈ ضمانت پیش کرنے کی سزا دی ہے۔قاہرہ کے ایک محلے کی مسجد کے خطیب اور امام کی طرف سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے میں شکایت درج  کرائی گئی تھی کہ کسی شخص نے ان کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کیا ہے اور جعلی تصاویر شائع کرکے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ادارے نے تحقیق کے بعد ہیکر کا سراغ لگایا اور گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔عدالت نے سائبر کرائم کی مختلف دفعات کی بنیاد پر ہیکر کو مجرم قرار دیا ہے۔
عدالت نے کہا ہے کہ سائبر کرائم قوانین کے مطابق ہر وہ شخص مجرم قرار دیا جائے گا جو کسی دوسرے شخص کا ای میل یا ویب سائٹ یا کسی سماجی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ ہیک کرتا ہے۔

مزیدخبریں