خطرناک بیماری ،پہلاکیس رپورٹ , الرٹ جاری کردیاگیا

19 May, 2022 | 11:28 AM

ویب ڈیسک:منکی پاکس کی   بیماری یورپ کے بعد امریکہ میں بھی  پہنچ گئی۔

امریکہ میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا۔  امریکی ریاست میساچوسٹس میں کینیڈا کے شہری  میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔رواں سال امریکہ میں منکی پاکس کا یہ پہلا تصدیق شدہ کیس ہے،

اس سے قبل یورپ کے متعدد ممالک میں  منکی پاکس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔اسپین میں منکی پاکس کے 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ پرتگال  میں  9 اور کینیڈا میں منکی پاکس کے 13 کیسز رپورٹ ہو چکے۔برطانیہ میں بھی بیماری سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بیماری میں مبتلا ہونے والے سارے افراد نوجوان مرد ہیں، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں یہ بیماری کیسی لگی ہے۔

یورپ میں اب تک منکی پاکس کے کیسز مغربی اور وسطی افریقہ سے واپس آنے والے مسافروں اور ان کے رشتہ داروں تک محدود تھے جہاں یہ وائرس عام ہے۔ لیکن ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اب یہ بیماری یورپ کے اندر ہی پھیل رہی ہے۔

واضح رہے کہ منکی پاکس بہت کم پائی جانے والی لیکن اپنے اثرات کے اعتبار سے خطرناک بیماری ہے جو وسطی اور مغربی افریقہ کے علاقوں میں پائی جاتی ہے۔

یہ بیماری نزلے جیسی علامات اور بغل کے نیچے سوجن کا باعث بنتی ہے۔ اس کے بعد مریض چکن پاکس جیسی خارش کا شکار ہو جاتا ہے۔یہ بیماری عام طور پر سانس کے ذریعے پھیلتی ہے۔

مزیدخبریں