ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روایت برقرار،نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ بھی آوٹ ہو گیا

روایت برقرار،نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ بھی آوٹ ہو گیا
کیپشن: Paper Out
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ بھی آوٹ ہو گیا۔

کراچی میں میٹرک بورڈ کے امتحانات ایک بار پھر مذاق بن گئے۔وقت سے قبل  پیپرآوٹ ہونے کی روایت آج بھی برقرار رہی۔ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت آج  ہونیوالا نویں جماعت کے بائیولوجی  کا پرچہ  سوشل میڈیا  کی زینت بنا رہا۔

امتحان کا وقت شروع ہونے سے پہلے پیپز طلبہ کے واٹس ایپ پر موجود تھا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ بھی  پیپر کا وقت شروع ہونے سے قبل ہی واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر دستیاب تھا۔

چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ پرچہ بورڈ آفس سے نکل جانے کے بعد انتظامیہ کی ذمہ داری نہیں ہوتی۔

خیا ل رہے کہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے تحت امتحانات میں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہو رہے ہیں۔ میٹرک بورڈ کے مطابق کراچی کے 18 ٹاؤنز میں 448 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔