ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے خوشخبری، حکومت نے نئی اسکیم کا اجرا کردیا

کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے خوشخبری، حکومت نے نئی اسکیم کا اجرا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے خوشخبری،خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے مستحق خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی کے لئے فوڈ کارڈ اسکیم کا اجراء کردیا۔   

ذرائع کے مطابق انصاف فوڈ کارڈ اسکیم کے تحت 25 ہزار سے کم ماہانہ آمدنی والے گھرانوں کو بنیادی اشیائے خوردونوش کی خریداری کے لئے  2100 روپےدیئے جائیں گے، اسکیم سے 50 لاکھ افراد اور 10 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے جبکہ اس اسکیم پر سالانہ 26 ارب روپے لاگت آئے گی۔

اسکیم پر عملدرآمد کے لئے محکمہ خوراک اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ اسکیم کے بعد فوڈ کارڈ اسکیم پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور تاریخی اور غریب پرور منصوبہ ہے، صوبائی حکومت نے نادار لوگوں کو تعاون فراہم کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر صوبے کے کم آمدنی والے 10 لاکھ گھرانوں کو اشیائے خوردونوش کی خریداری کے لئے معاونت فراہم کی جائے گی، اگلے مرحلے میں مزید خاندانوں کو بھی اسکیم میں شامل کیا جائے گا، یکم جولائی سے اسکیم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔