بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب سے ملاقات کے دوران پروٹوکول کی بڑی غلطی

19 May, 2022 | 09:14 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو  زرداری اور امریکی وزیر خا رجہ انٹونی بلنکن کی ملاقات کےدوران  پروٹوکول کی ایک سنگین غلطی دیکھنے میں آئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کی جس کمرے میں ملاقات ہوئی وہاں امریکا اور  پاکستان کے جھنڈے لگے ہوئے تھے، امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن پاکستانی جھنڈے اور  پاکستانی وزیر خا رجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی پرچم کے سامنے کھڑے ہو گئے۔دونوں ممالک کے  وزرائے خارجہ ملاقات سے قبل اپنے ابتدائی کلمات ادا کرتے رہے اور دونوں وزرائے خارجہ کی معاونین کی ٹیمیں بھی پروٹوکول کی اس غلطی سے ناواقف اور خاموش رہیں جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے میڈیا کو ریلیز کی جانے و الی ویڈیو بھی اسی طرح جاری ہو گئی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا کیلئے ایک نیا موضوع اور تبصروں کا باعث ہوگا کیونکہ امریکی وزیر خارجہ کو امریکا کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکی جھنڈے اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستانی پرچم کے سامنے کھڑا ہونا تھا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز  بلاول بھٹو اورانٹونی بلنکن کی ملاقات اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرزکی عمارت میں ہوئی جس میں  بلاول بھٹو زرداری نے  وسیع البنیاد اور کثیر جہتی پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں