پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز نے بڑا اعلان کردیا

19 May, 2021 | 11:04 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)این سی او سی کے آج ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے 24 مئی سے مختلف سیکٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، تعلیمی اداروں کو بھی کھولنے کا فیصلہ ہوا،نجی تعلیمی اداروں کے حکام نے حکومت سے مطالبہ کیا  دیگر شعبوں کی طرح ایس او پیز کے ساتھ سکول کھولنے کی اجازت بھی دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا جائزہ اجلاس ہوا، معاون خصوصی صحت، وزیر صحت سندھ اور تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں 24 مئی سے مختلف سیکٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، ریسٹورنٹس میں آوٹ ڈور سروس اور سیاحتی مقامات کھولنے کا فیصلہ ہوا۔

مزید پڑھئے: شادی ہالز،ریسٹورنٹس ،سیاحتی مقامات کب کھلیں گے؛ تاریخ کا اعلان ہوگیا

دوسری جانب پاکستان الائنس آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز  نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سے اہم مطالبہ کیا، حکام کا کہناتھا کہ دیگر شعبوں کی طرح ایس او پیز کے ساتھ سکول کھولنے کی اجازت بھی دی جائے، کورونا سکول کھلنے سے نہیں بلکہ بازار کھلنے سے پھیلا ہے، اس لیے  ایس او پیز کے ساتھ سکول کھولنے کی اجازت  دی جائے۔

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے اتحاد کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی مزید بندش برداشت نہیں کرسکتے، بچوں کا ناقابل تلافی تعلیمی نقصان ہو رہا ہے،23مئی سے تعلیمی ادارے نہ کھلے تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ شادی ہالز کو بھی آوَٹ ڈور کی اجازت ہوگی،شادی کی تقریبات کے لئے ہالز 1 جون سے کھلیں گے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ 27 مئی کوہو گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ  150 افراد کے ساتھ گھر سے باہر شادی کی اجازت ہوگی۔
  
 

مزیدخبریں