پی ٹی آئی نےجہانگیرترین گروپ کا توڑ ڈھونڈ لیا

19 May, 2021 | 10:48 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ)جہانگیرترین گروپ کا توڑ، پی ٹی آئی کا ہم خیال گروپ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حمایت میں سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ہم خیال گروپ کے سربراہ ملک غضنفر عباس چھینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے ملاقات کی،ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ اور ایم پی اے عامر عنایت خان شاہانی بھی ملاقات میں موجود تھے، ہم خیال گروپ کے سربراہ ملک غضنفر عباس چھینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت ہر فورم پر کی جائے گی ۔
لاہور:پنجاب میں جوڑ توڑ ۔۔۔پنجاب اسمبلی میں عددی برتری برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں، جہانگیرترین گروپ کو منانے کی کوششیں  کی جاری ہیں یہ ٹاسک ایوان وزیراعلیٰ کے سپرد کیاگیا،ایوان وزیراعلیٰ نےجہانگیرترین گروپ کے وزراء سے رابطے کئے،ایوان وزیراعلیٰ کےطاہر خورشید کی نےصوبائی وزیرنعمان لنگڑیال سے رابطہ کیا۔

مزید پڑھئے: جہانگیر ترین گروپ نے قومی،صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقررکر دیے

ذائع ابلاغ کے مطابق  ایوان وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کا اہم پیغام جہانگیرترین گروپ کو پہنچایا،تمام تحفظات بھی دور کرنے کی یقین دہانی کرائی، صوبائی وزیر نے گروپ کے اراکین سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہہ دیا،ایوان وزیراعلیٰ نے جہانگیرترین گروپ کے اراکین کو الگ بنچوں پر نہ بیٹھنے کا بھی کہا،ہم خیال گروپ کے پارلیمانی لیڈر سید اکبر نوانی سے بھی رابطہ کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکریٹری طاہر خورشید کی نےسید اکبر نوانی سے ملاقات کی، ملاقات میں ، اجمل چیمہ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے باقاعدہ اعلان کرتےقومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقررکر دیے،ایم این اے راجہ ریاض قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہونگے، پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نوانی میں پارلیمانی لیڈر ہونگے، جہانگیر ترین کی جانب سے ہم خیال اراکین کا شکریہ ادا کیا گیا۔

جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ اللہ سے پوری امید ہے انشاء اللہ سرخرو ہوں گا،علاوہ ازیں جہانگیر ترین گروپ کےاراکینِ کاکہناتھا کہ جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کی حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کیا، متعدد اراکین کا اظہار خیال  کرتے ہوئےکہا کہ ہمیں بھی تحریک انصاف میں جہانگیر ترین لائے،جہانگیر ترین کی قربانیوں کا صلہ نہیں دیا گیا، تحریک انصاف میں آخری وقت تک اپنا مقدمہ لڑیں گے۔

مزیدخبریں