(عابد چودھری)شہر میں قتل و غارت کے واقعات میں اضافہ،شہر میں 138 دنوں میں 155 افراد کو قتل کر دیا گیا, ڈکیتی مزاحمت پر 11 افراد کو ڈاکووں نے قتل کر دیا.
پولیس رپورٹ کے مطابق شہر میں رواں سال کے دوران قتل و غارت کے واقعات میں رکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،شہر میں 138 دنوں میں 155 افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر 11 افراد کو ڈاکووں نے قتل کر دیا اور ناحق قتل کی وارداتوں میں نو اندھے قتل بھی شامل ہیں،پولیس رپورٹ کے مطابق دوران ڈکیتی 45 سے زائد شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔
مزید پڑھئے: سبزہ زار میں دوہرے قتل کی لرزہ خیزواردات؛ میاں بیوی کی گھر سے لاشیں برآمد
پولیس حکام کے مطابق قتل کی وارداتوں کے 58 مقدمات چالان ہو چکے ہیں اور قتل کی 133 وارداتوں کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے البتہ دیرینہ دشمنی،لین دین کے تنازعہ اور عدم برداشت قتل کی بڑی وجوہات ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں بااثر ملزمان کے سر پر بڑی بڑی سیاسی شخصیات کا ہاتھ ہوتا ہمارےمعاشرے کی بدقسمتی ہے کہ ایسے لوگ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے کے باوجود ناجائز کاموں اور دوسروں کی کی عزتوں کو پامال کرتے ذرا نہیں گھبراتے، آئے روز چوری، ڈکیتی، قتل اور زیادتی کےواقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔