(سٹی42)این سی او سی میں متعدد عائدپابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 24 مئی سے مختلف سیکٹرز کھو لیں جائیں گے، ریسٹورنٹس میں آوٹ ڈور سروس، سیاحتی مقامات کھولنے کا فیصلہ کیاگیا جبکہ 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بھی کھولنے کا فیصلہ شادی ہالز کو بھی آوَٹ ڈور کی اجازت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا جائزہ اجلاس ہوا، معاون خصوصی صحت، وزیر صحت سندھ اور تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں 24 مئی سے مختلف سیکٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، ریسٹورنٹس میں آوٹ ڈور سروس اور سیاحتی مقامات کھولنے کا فیصلہ ہوا۔
علاوہ ازیں5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بھی کھولنے کا عندیہ دیاگیا،شادی ہالز کو بھی آوَٹ ڈور کی اجازت ہوگی، شادی کی تقریبات کے لئے ہالز 1 جون سے کھلیں گے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ 27 مئی کوہو گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ 150 افراد کے ساتھ گھر سے باہر شادی کی اجازت ہوگی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ایس او پیز کے ساتھ سیاحت کھولنے کی اجازت دے دی،ریسٹورنٹس کو رات 12 بجے تک آؤٹ ڈور سروس کی اجازت دے دی گئی، ٹیک اوے 24 گھنٹے کھلا رہے گا،مزار، سینما، انڈور ڈائننگ، انڈور جم اور پارکس بدستور بند رہیں گے۔