ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عائشہ عمر نےاسرائیلی اداکارہ کوکھری کھری سنادیں

عائشہ عمر نےاسرائیلی اداکارہ کوکھری کھری سنادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:معروف اداکارہ  عائشہ عمر اسرائیلی مظالم اور بربریت کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں،عائشہ عمر نےاسرائیلی اداکارہ گال  گیڈٹ  کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئےلکھا کہ یہ جنگ نہیں  اور نہ ہی   اپنا دفاع   ہےبلکہ یہ  ظلم اور نسلی کشی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  پاکستان کی معروف اداکارہ  عائشہ عمر اسرائیلی مظالم اور بربریت کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر اسرائیلی اداکارہ گال  گیڈٹ  کو منہ توڑ جواب دیا  اورانے ٹویٹر جواب میں لکھا کہ یہ جنگ نہیں  اور نہ ہی   اپنا دفاع  بلکہ  ظلم اور نسلی کشی ہے۔ ہم فلسطین کے لئے دعا کرتے ہیں اور ہم ان بے گناہ جانوں کے لئے دعا کرتے ہیں جو روزانہ ضائع ہورہے ہیں۔ ہم سلامتی کے لئے دعا کرتے ہیں۔ ہم دنیا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ حقیقی تصویر دیکھیں۔

  It is not a war. It is not self-defence. It is oppression and ethnic cleansing. We pray for Palestine and we pray for all the innocent lives that are being lost everyday. We pray for peace. We pray for the world to see the real picture. ???? #Palestine #FreePalestine https://t.co/XKPBRedNjf