سٹی 42: حکومت پنجاب نے پرانے دفتری اوقات کار بحال کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئےسابق اوقات کار بحال کردئیے گئے، سو ل سیکرٹریٹ میں صبح نو سے پانچ بجے دفتری اوقات کار ہوگا, بروز جمعہ ڈیڑھ گھنٹے کی جمعہ بریک ہوگی۔
قبل ازیں وفاقی سرکاری اداروں کے سابق اوقات کار بھی بحال کردیئے گئے تھے، وفاقی سرکاری اداروں میں ہفتہ، اتوار تعطیل کرنےوالے دفاتر صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے، دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے تک کھانے و نماز کا وقفہ ہو گا جبکہ جمعہ کو دوپہر ساڑھے بارہ سے 2 بجے تک وقفہ ہو گا۔
صرف اتوار کو تعطیل کرنے والے دفاتر صبح 9 سے 4 کُھلیں گے، دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے تک کھانے و نماز کا وقفہ ہو گا، اتوار کو تعطیل کرنیوالے دفاتر جمعہ کے روز صبح 9 سے ایک بجے کُھلیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اوقات کار فوری اور تاحکمِ ثانی نافذالعمل ہیں۔