لاہور کے پاکیزہ ہوٹل سے 35 سالہ شخص کی پھندہ لگی لاش برآمد

19 May, 2021 | 03:22 PM

Sughra Afzal

(عابد چودھری) جوہر ٹاؤن میں واقع پاکیزہ ہوٹل کے کمرے سے 35 سالہ شخص کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی، واقع قتل ہے یا خود کشی؟ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی۔ 

پولیس کے مطابق جوہر ٹاون کے علاقے ایف بلاک میں واقع پاکیزہ ہوٹل کے کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی، 35 سالہ لاہور خان تین روز سے پاکیزہ ہوٹل میں رہائش پزیر تھا اور گزشتہ روز سے کمرے سے باہر نہ آنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کی جبکہ پولیس نے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑا تو پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کےلاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقع قتل ہے یا خودکشی؟ تحقیقات جاری ہیں البتہ 35 سالہ لاہور خان خوشاب کے علاقے جوہر آباد کا رہائشی تھا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس پی صدر حفیظ بگٹی کو واردات ٹریس کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں