لاہور کے2میگاپراجیکٹس میں بڑی پیشرفت

19 May, 2021 | 03:01 PM

Ibrar Ahmad

راؤدلشاد:پنجاب حکومت کے2میگاپراجیکٹس میں بڑی پیشرفت،شاہکام ،شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کی اراضی کیلئے قیمتوں کا تعین کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق  پنجاب حکومت کے2میگاپراجیکٹس میں بڑی پیشرفت،شاہکام ،شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کی اراضی کیلئےقیمتوں کا تعین کردیاگیا  ہے،متاثرین کو18-2017کے ریٹ  کےمطابق  معاوضہ دیاجائے گا،کمرشل،رہائشی اراضی کےریٹس کاتعین کر کےنوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے،شاہکام فلائی اوورمنصوبے کیلئے2موضع جات کی  89کنال اراضی کےریٹس کا تعین کیاگیا ہے۔

موضع موہلنوال، جلیانہ اورموہلنوال ہاؤسنگ سوسائٹی کی اراضی خریدی جائے گی،ڈیفنس روڈتاموہلنوال ملتان روڈکی کمرشل اراضی کاریٹ4لاکھ30ہزارمقرر اورموہلنوال اورجلیانہ کی رہائشی اراضی کا ریٹ2 لاکھ 20ہزارمقرر کیا گیا ہےجس میں ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی نےایوریج سیل پرائس کونظراندازکردیا ہے۔

موہلنوال کی ایوریج سیل پرائس4لاکھ53ہزار825روپے فی مرلہ  اورجلیانہ کی ایوریج سیل پرائس 4لاکھ52ہزار571روپے فی مرلہ ہے جبکہ شیرانوالہ فلائی اوورکیلئےنولکھا کی 22کنال اراضی ایکوائر کی جائےگی،شیرانوالہ فلائی  اوورمنصوبے کیلئےاراضی ریٹس اورنج لائن منصوبےکےماڈل پرلگائےگئے ہیں۔

موضع نولکھا کی رہائشی اراضی کا ریٹ 24لاکھ روپے فی مرلہ مقرر ،کمرشل اراضی 30 لاکھ روپے فی مرلہ میں خریدی جائے گی، ڈسٹرکٹ کلیکٹر کی سربراہی میں متفقہ طور پر اراضی کےریٹس کاتعین کیاگیا ہے، کمیٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ،اےسی رائیونڈ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز ،ایگزیکٹوانجنیئربلڈنگ ڈویژن شامل تھے۔

مزیدخبریں