(ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا کی دوسری لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے ایسے میں ہندو پنڈت بھی میدان میں نکل آئے اور پوجا پاٹ شروع کردی۔ سوشل میڈیا پر ایک پنڈت کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر صافین کی جانب سے طنز و مزاح کیا جارہاہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنڈت کورونا کو بھگانے کیلئے جنتر منتر کررہا ہے۔
ایک صارف نے اس دلچسپ ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ یہ کورونا بھگا رہے ہو یا مرغی؟ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر سائنسدان بھی رو رہے ہوں گے۔
واضح رہےکہ بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں اوردریائے گنگا انسانی لاشوں کاگڑھ بن گیا، بھارت میں کوروناوائرس کی تباہ کاریاں عروج پرہیں، کوروناسے ہلاکتوں کی تعداد بڑھی تو دریا کنارے لاشوں کے انبار لگ گئے،شمشان گھاٹوں میں جگہ نہ ملنے پرلوگ اپنے پیاروں کوگنگاکنارے دفنانے لگے۔ دریاؤں میں بہتی ان لاشوں سے بھارت میں صحت عامہ کا ایک اور المیہ جنم لے سکتا ہے۔