ویب ڈیسک :زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والی پاکستانی اداکارہ غنا علی کو صارفین کے منفی ردعمل کا سامنا،شوہر کو ’’انکل‘‘ کہنے پرغنا علی غصے میں آگئیں اور صارفین کو کھری کھری سنادیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ غنا علی نے نئی زندگی کی شروعات کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی منگی اور نکاح کے تصاویر تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔
ایسے میں ایک صارف نےغنا علی اور ان کے خاوند کی تصویر پر کمنٹ دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ میں سمجھا کہ یہ اس کا چچا یا انکل ہے‘‘ ایک اور صارف نےغنا علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ وہ کونسی چونی کاکی ہے، وہ بھی تو آنٹی ہی ہے‘‘
بس پھر کیا تھا، غنا علی کی نظر ان منفی کمنٹس پر پڑی تو ان سے رہا نہ گیا اور فوراً جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ مجھے بے شک آنٹی بول لو لیکن میرے خاوند کے بارے میں کچھ نہ کہو۔۔ پلیز ۔۔ یہ میری درخواست ہے‘‘۔
یادرہے معروف اداکارہ غنا علی کی شادی کی تقریبات سے متعلق انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں اُن کے ہاتھ میں مہندی لگ رہی ہے۔ غنا علی نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ بالوں میں گیندے کے پھول کا گجرا بھی لگا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ غنا علی رضا ایک پاکستانی ٹیلی ویژن ، فلم ، اور تھیٹر اداکارہ ہیں۔ وہ پاکستانی ڈراموں میں اپنے کام کے لئے جانی جاتی ہے۔ انہوں نےنجی ٹی وی پر ڈرامہ سیریل سنگدل میں مرکزی کردار کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ اداکارہ نے رنگینزا سے فلمی میدان میں قدم رکھا ، جو 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔