اورنج لائن ٹرین کا ڈرینج سسٹم ناکارہ قرار

19 May, 2021 | 12:23 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42:اورنج لائن ٹرین کا ڈرینج سسٹم ناکارہ اور بوسیدہ قرار ،واسا نے چوبرجی سے علی ٹاون تک پیکج ٹو کا ڈرینج سسٹم کا کنٹرول لینے سے انکار کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کا ڈرینج سسٹم ناکارہ اور بوسیدہ قرار دیدیا گیا، واسا کی جانب سے  چوبرجی سے علی ٹاؤن تک پیکج ٹو کا ڈرینج سسٹم کا کنٹرول لینے سے انکار کردیا  گیا ہے، ٹریک کے نیچے بوسیدہ ڈرینج نظام کوڑا کرکٹ کی آماجگاہ بن گیا،  واساحکام کا تحریری طور پر جواب  میں  کہناہےکہ  گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں، نظام کی درستگی تک سسٹم ہیڈ اوور نہیں لیا جاسکتا۔واسا نے یتیم خانہ کے سامنے ڈرینج سسٹم کو بھی ناکارہ قرار دے دیا ہے، واسا حکام کا کہناہے کہ چوبرجی سے ٹھوکر تک سینٹر میڈین ڈرین ناقابل استعمال ہے،ڈرین میں کوڑا موجود جبکہ ڈرین کی نکاسی کا بھی کوئی راستہ نہیں،پورے ٹریک پر گڑ ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ ڈھکن بھی غائب ہیں ، آئندہ  مون سون میں ڈرین کو چلانا ناممکن ہے،کنٹرول نہیں لیاجاسکتا،ایل ڈی اے سول کنٹریکٹرز سے پہلے سسٹم درست کرائے،ڈی ایم ڈی آپریشنز واسا نے چیف انجنئیر ایل ڈی اے کو خط لکھ کر ناقص سسٹم کی نشاندہی کردی۔

مزیدخبریں