کورونا پھر نہ ٹلا،اموات کا سلسلہ جاری،ہزاروں نئے مریض سامنے آ  گئے

19 May, 2021 | 10:48 AM

Imran Fayyaz

(زاہد چوہدری)موذی وائرس پھر   کئی قیمتی زندگیوں کے چراغ گل کر گیا، نئے مریض سامنے آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں کورونا مزید 28 قیمتی زندگیاں نگل گیا جبکہ  511 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 738 مریض داخل ہیں جن میں سے کورونا کے471  کنفرم اور 267 مشتبہ مریضوں کا علاج جاری ہے۔سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 199 مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے  جنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیاگیا ہے۔

 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو موذی کورونا وائرس کے باعث  چوبیس گھنٹوں میں پاکستان بھر میں مزید 104 افراد انتقال کر گئے ، جبکہ3 ہزار 256 نئےکیسز  سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 856  تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 184 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 66 ہزار 377 ہے اور 7 لاکھ 99 ہزار 951 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 563 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ  صوبہ سندھ میں 4 ہزار 835،  صوبہ خیبرپختونخوا 3 ہزار 827، دارالحکومت اسلام آباد 735، گلگت بلتستان 107،  صوبہ بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 519 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار 552، صوبہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 27 ہزار 609، صوبہ  پنجاب 3 لاکھ 29 ہزار 913، صوبہ سندھ 3 لاکھ ایک ہزار 247، صوبہ بلوچستان 24 ہزار 64، آزاد کشمیر 18 ہزار 360 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 439 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


 

مزیدخبریں