عمران عباس پرانی فلموں اور ٹی وی شوز دیکھنے کے شوقین نکلے

19 May, 2021 | 11:00 AM

Sughra Afzal

ماڈل ٹائون (ذین مدنی )سپر ماڈل و اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ انہیں گھر میں بیٹھ کر پرانے ٹی وی شوز اور فلمیں دیکھنے کے سبب گھر میں رہنا بہت پسند ہے۔

متعدد بار ایشیا کے خوبصورت مردوں کی فہرست میں جگہ بنانے والے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں فین فالوونگ رکھنے والے سادہ مزاج اداکار عمران عباس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پر گھر میں رہنے اور گھر میں انجوائے کرنے سے متعلق ایک نوٹ شیئر کیا گیا ہے۔

انسٹا گرام اکاؤنٹ پر عمران عباس کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں صوفے پر بیٹھے ٹی وی ریموٹ تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ عمران عباس کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں بتانا ہے کہ آپ کا گھر جہاں آپ اپنے سارے پسندیدہ پرانے ٹی وی شوز، فلمیں، ویڈیوز، میوزک اور ڈرامے دیکھ سکتے ہیں جو کہ دوسروں کو بورنگ لگتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ انٹرٹینمنٹ سے متعلق بہت پرانا مواد جو کہ شاید دوسروں کے لیے عجیب مگر آپ کا بہت پسندیدہ ہوتا ہے۔ عمران عباس کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ گھر میں رہتے ہوئے ایسے اپنے پسندیدہ شوز دیکھنے کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ کی پسند کو دیکھتے ہوئے لوگ آپ کا اور آپ کی پسند کا دوسروں کے ساتھ موازنہ نہیں کرتے۔

 واضح رہےکہ  ترک حکومت کی جانب سے پاکستان کے مقبول اداکار عمران عباس کو خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا۔ عمران عباس کی انسٹا گرام پرفالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہے۔

مزیدخبریں