ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانگیرترین کو بینکنگ کورٹ سے ریلیف مل گیا

 jhangir tareen
کیپشن: jhangir tareen
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:جہانگیر ترین، علی ترین سمیت دیگر خلاف   چینی سکینڈل کیس کی سماعت ، بینکنگ  کورٹ نے جہانگیر ترین، علی ترین  کی عبوری ضمانت میں31مئی تک توسیع کردی۔

 تفصیلات کے مطابق  جہانگیر ترین، علی ترین سمیت دیگر خلاف  چینی سکینڈل کیس،بینکنگ  کورٹ پنجاب کےجج امیر محمد خان نےجہانگیر ترین،علی ترین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ، جہانگیر ترین اپنے دیگر ایم پی اے اور ایم این اے ساتھیوں کے ہمراہ عدالت میں پیش  ہوئے،عدالت نے ایف آئی اے سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا تھا،  بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین،علی ترین  کی عبوری ضمانت میں31مئی تک توسیع کردی۔

رہنما پی ٹی آئی  جہانگیر ترین  کاعدالت کے باہر  گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ  ہم پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور رہیں گے، پنجاب حکومت ہمارے  گروپ کیخلاف  انتقامی کارروائیاں کررہی ہے، پنجاب   میں ہمارے گروپ پردباؤ ڈالا جارہا ہے، ہم سب اکٹھے ہوکر ان انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کریں گے،ہم حکومت کیساتھ ہیں، پنجاب اسمبلی میں  اپنے خلاف ہونیوالی نا انصافی کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہیں۔ پنجاب حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے،ہمارا گروپ اسمبلی میں آواز ضرور اٹھائےگا۔ رہنما پی ٹی آئی  جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ   ہم ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوتےہیں،مکمل منی ٹریل دے دی ۔تینوں ایف آئی آرز میں چینی کا ذکر نہیں ہے۔ہم سب پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور رہیں گے،عمران خان کے ساتھی ہیں۔ پی ٹی آئی ہماری جماعت ہے۔