کیسا کورونا،کونسے ایس او پیز، پولیس اہلکار رات گئے  دکانیں کھلوا کر حجامت کرواتے رہے  

19 May, 2021 | 09:02 AM

Imran Fayyaz

(شاہزیب شہزاد)ایس او پیز کی پاسداری صرف عام آدمی کے لئے ،اقبال ٹاؤن پولیس کے اہلکار کورونا ایس او پیز کی خود دھجیاں اڑا دیں، پولیس کے جوان قانون کے تحفظ کے بجائے خود قانون شکنی کرنے لگے۔

  اگر پولیس اہلکار ہی قانون پر عمل نہیں کریں گے تودوسروں سے کیسے کرائیں گے لیکن ایسے لگتا ہے کہ  ایس او پیز کی پاسداری صرف عام آدمی کے لئے ہے ،  تفصیلات کے مطابق پولیس کے اہلکار کورونا ایس او پیز کی خود دھجیاں اڑا لگے، اہلکار رات گئے اپنی حجامت کروانے کے لیے دکان کھلوا کر خود حجامت کرواتے رہے۔

تھانہ اقبال ٹاون کے علاقے میں پولیس اہلکاروں نے اپنی حجامت کروانا چاہی تو رات گئے خود دکان کھلوا لی حجامت کرواتے رہے،حجامات کرانے والوں میں عرفان نامی اہلکار بھی شامل ہے۔کورونا ایس او پیز کے مطابق حجامت کی دکانوں کو شام 8 بجے بند ہونے کے احکامات ہیں۔ پولیس کے ایس او پی پر عمل درآمد کروانے کے بجائے خود دکانیں کھلوانے لگے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب ایس او پیز پر پولیس خود عملدرآمد نہیں کرتی تو دوسروں پر زبردستی کیوں کرتی ہے۔
 

مزیدخبریں