ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خصوصی پروازوں میں بھی باکمال لوگوں کی لاجواب سروس

خصوصی پروازوں میں بھی باکمال لوگوں کی لاجواب سروس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) لاہور سے فرینکفرٹ جانے والی خصوصی پرواز کی زائد ٹکٹیں فروخت، ۔فرینکفرٹ جانے والی پی آئی اے کی سپیشل پرواز 8733 سے چالیس مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کی عجب منطق، لاہور سے فرینکفرٹ جانے والی خصوصی پرواز کی 3 سو سے زائد ٹکٹیں فروخت کر دیں۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے فرینکفرٹ جانیوالی پی آئی اے کی سپیشل پرواز 8733 سے چالیس مسافروں کو آف لوڈ کر دیاگیا۔

لاہور سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کیلئے طیارہ گنجائش سے کم بھجوا دیا گیا جبکہ چالیس افراد کو بورڈنگ سے قبل آف لوڈ کر کے گھروں کو بھجوا دیا گیا۔ ،متاثرین نے شکوہ کیا کہ پی آئی اے نے مسافروں کو لاکھوں روپے کی مہنگی ٹکٹیں بھی فروخت کر دیں، مسافر پھربھی بورڈنگ کارڈ وصول نہ کر سکے۔

لاہور سے سپیشل پی آئی اے پرواز پی کے 8733 مسافروں کو چھوڑ کر روانہ ہو گئی جبکہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں کو پرواز منسوخ ہونے کا میسج بھیج دیا گیا۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ کی نااہلی سے مسافروں کو دوہری اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔  اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔مسافروں کو اگلی پرواز میں ایڈجسٹ کرکے فرینکفرٹ بھجوا دیا جائے گا۔