شہر کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام

19 May, 2020 | 04:36 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد علی)شہر بھر میں مارکیٹیں کھلنے سے ٹریفک پولیس کی کمزور قیادت کی کارکردگی کا بھی پول کھل گیا ۔ جگہ جگہ ٹریفک جام سے شہری پریشان مگر وارڈنز کہیں موبائل فون میں مگن رہے تو کہیں چھاؤں میں بیٹھے نظر آئے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی کمزور قیادت کی ناقص حکمت عملی کے باعث شاہ عالم مارکیٹ ، انار کلی ، اردو بازار ، اکبری منڈی ، دہلی گیٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹریفک جام کی اذیت سے دوچار شہری کہتے ہیں کہ ٹریفک وارڈنز کو تو بس چالان کرنا آتا ہے انھیں کیا پتہ کہ ٹریفک کو کیسے کنٹرول کرنا ہے ۔ شدید گرمی میں ٹریفک جام میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو دوسری جانب ٹریفک وارڈنز موبائل فونز استعمال کرنے میں مصروف رہے ، اور کہیں تو بس چھاوں کے مزے ہی لیتے رہے۔

دوسری جانب لاک ڈائون میں نرمی کے بعد مارکیٹوں میں عید کی شاپنگ کیلئے رش، کورونا ایس او پی کی دھجیاں بکھیر دی گئیں،کم وقت میں زیادہ شاپنگ، اچھرہ بازار میں خریداروں کا رش عید شاپنگ کے ساتھ ساتھ شادیوں کی شاپنگ بھی جاری ہے، کہیں حکومتی احکامات پر عمل درآمد تو کہیں خلاف ورزی کی جاری، انارکلی بازار میں دکانوں کی رونقیں بحال ہوگئیں، عید کی شاپنگ کے لئے خریداروں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔بازار میں رش ہونے کی وجہ سے کورونا ایس او پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔خواتین بچوں سمیت مارکیٹوں میں خریداری کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔متعدد نے ماسک اور گلوز کی پابندی کو بھی ہوا میں اڑائے رکھا۔ حکومت  کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ دکان مالکان ایس او پی کر عملدرآمد کروائیں مگر چند دکانوں کے علاؤہ کسی نے بھی ہدایات ہر عملدرآمد نہ کیا۔

مزیدخبریں