ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل سے ملک بھرمیں ٹرین سروس بحال، مسافروں کیلئے سخت ہدایات

کل سے ملک بھرمیں ٹرین سروس بحال، مسافروں کیلئے سخت ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمدسعید)کل سے ملک بھرمیں جزوی ٹرین سروس بحال ہوگی۔لاہور ریلوے اسٹیشن پرمسافروں کی حفاظت کیلئے تھرمل اسکینر، سینیٹائزر ٹنل نصب کر دئیے گئے، کل 30 میں سے 22 ٹرینیں لاہوراسٹیشن سے آپریٹ کی جائیں گی۔مسافروں کے لیے  ایس او پیز جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق   انسداد کورونا کے ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ 30 ٹرینیں چلائی جائیں گی، مسافروں کو آن لائن بکنگ سے ٹکٹ ملیں گے۔ٹرین کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے  ایس او پیز جاری کردیے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے عامر نثار کا کہناتھا کہ مسافر ٹرینیں کل  سے شروع ہوجائیں گی اور  پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں سے30 ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

 کل پہلی ٹرین پاکستان ایکسپریس صبح 6 بجے راولپنڈی سےکراچی روانہ ہوگی اور  دوسری ٹرین ریل کار راولپنڈی سےلاہورکل صبح 7 بجے چلےگی جب کہ  تیسری ٹرین ریل کارکل صبح ساڑھے7 بجے لاہور سے راولپنڈی روانہ ہوگی۔  ٹرین سروس کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ہوگا، مسافر ایک گھنٹہ پہلے سٹیشن پہنچیں اور  کسی مسافر کے عزیز کو سٹیشن کی حدود میں داخلےکہ اجازت نہیں۔ ٹرین میں 60 فیصد مسافر ہوں گے اور 40 فیصد نشستیں خالی ہوں گی، مسافر ماسک پہن کرآئیں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ سینٹائیزر ریلوے فراہم کرے گا جب کہ کورونا حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی پر مسافرکو 500 روپےجرمانہ ہوگا اور  دوسری بار خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، مسافرتیسری بارخلاف ورزی کرے تو اسے ٹرین سے اتار دیاجائےگا۔ڈی ایس ریلوے کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت آن لائن ہوگی اور ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ  ٹرینوں کا کرایہ نامہ چیف کمرشل مینجر، چیف مارکیٹنگ مینجر کی مشاورت سے مقرر کیا جائے گا۔ٹرینوں کو سپیشل ٹرین کا درجہ دیا گیا تو کرایوں میں اضافہ ہو گا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایات کے مطابق کرایہ نامہ مقرر کیاجائے گا۔وزارت ریلوے کی جانب سے سی ای او ریلویز کو تمام اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔وزیراعظم کی ہدایت پر بدھ سے 15اپ اور 15ڈاؤن ٹرینوں کو بحال کیا جا رہا ہے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer