یتیموں،بیوہ خواتین میں عید پیکج تقسیم

19 May, 2020 | 02:12 PM

Azhar Thiraj

فاران یامین : جماعت اسلامی نے یتیموں،بیوہ خواتین میں عید پیکج تقسیم کردیا۔

جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے بیوائوں اور یتیم بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ، جماعت اسلامی مرکز منصورہ میں منعقد ہوئی ، سیکرٹری  جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔


جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے منصورہ میں یتامیٰ پروگرام کے تحت عید تحائف تقسیم کرنے کی تقریب میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم اور صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد اور دیگر قائدین نے شرکت کی اور عید پیکیج تقسیم کیا۔صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابدکاکہنا تھا کہ لاہور بھر میں750 بیوہ خواتین اور 1450 بچوں میں عید تحائف اور عیدی گھروں تک پہنچا رہے ہیں،منصورہ میں منعقد تقریب میں 50 یتیم بچوں اور 50 بیواوں میں عید تحائف اور عیدی تقسیم کئے گئےہیں۔


سیکرٹری  جنرل امیرالعظیم  نے  خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ عید کی خوشیاں تو عیدی اور تحائف سے ہوتی ہیں ،مشکل حالات کے باوجود اللہ  پاک اپنے بندوں کو اکیلا نہیں چھوڑتا ،جہانگیر ایثار،فیصل حمید،فرحان شوکت ہنجرا کی شرکت اور یتیم بچوں اور بیواوں نے تحائف ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

یاد رہے پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ سنگین صورت اختیار کرتا جارہا ہے،  24گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار،841افراد کرونا کا شکارہوگئے ہیں، کرونا سے 24گھنٹوں میں 36 افراد جان سے گئے،تعداد 939 ہوگئی،  سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں. پاکستان میں اب تک 4لاکھ سے زائد ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جس کے نتیجہ میں اب تک 43ہزار، 966افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔لاک ڈاؤن میں نرمی پاکستانیوں کے گلے پڑ گئی، کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں خوفناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔صرف سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 24گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار، 841پاکستانیوں کو کرونا نے ڈس لیا، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 43ہزار، 966 تک پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں