سمن آبادمیں گھر کی چھت گر گئی

19 May, 2020 | 10:31 AM

M .SAJID .KHAN

(ندیم خالد)سمن آباد کے علاقے میں ایک گھر کی لکڑی کی بنی چھت گر گئی ،واقعے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔
 تفصیلات کے مطابق ریسکیو اہلکار چھت گرنے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئے،سات افراد ملبہ گرنے سے زخمی ہوئے، چارزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر فارغ کردیا گیا،جبکہ زخمی ہونیوالی تین خواتین کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گھر ایک کمرے پر مشتمل تھا،بالائی منزل زیادہ وزنی ہونے کے باعث لکڑی کی چھت زیادہ وزن برداشت نہ کر سکی اور منہدم ہو گئی ۔اہل محلہ نے ریسکیو 1122 کواطلاع دی جنہوں نے آکر زخمیوں کو ملبے سے نکالا۔

واضح رہے کہ گھروں کی چھتوں کے گرنے کے واقعات بھی روزمرہ زندگی کا ایک حصہ بن چکے ہیں، افسوسناک واقعات میں بچے، بزرگ، جوان اور خواتین جاں بحق ہورہی ہیں۔ایسا ہی واقعہ گرین ٹاؤن کے علاقہ باگڑیاں میں پیش آیا تھا جہاں مکان کی  چھت گر نے سےماں اور اس کا بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ گھر کے دیگر 3افراد زخمی ہو ئے، واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیم اور سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے،  چھت گرنے کی آواز سے اہل محلہ بھی گھروں سے باہر نکل آئے، ریسکیو نے ملبے تلے دبے ہوئے ماں اور بیٹا کو نکال لیا۔ افسوسناک حادثہ میں مزید تین افراد بھی زخمی ہوئے۔

 شفیق آباد میں زیر تعمیر پلازہ کی  چھت گرگئی تھی،  چھت گرنے سے چارمزدور جاں بحق ہوگئے،ملبے تلے مزید مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا، ریسکیو ذرائع کا کہناتھا کہ پلازہ کی  چھت گرنے 5مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے,امدادی ٹیمیں ملبے کو ہٹا رہیں ہیں،مزدور زیر تعمیر پلازہ میں کام کررہے تھے کہ اچانک  چھت منہدم ہوگئی، عمارت میں لینٹر ڈالا گیا تھا جو ٹوٹ گیا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں  چھت گرنے کا ایک اقعہ نشتر کالونی میں پیش آیا تھا جس میں   22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا،   چھت گرنے کی آوازدور تک سنی گئی جس سے اہل محلہ کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،   چھت گرنے سے نوجوان کی ہلاکت پر ورثاء کا کہناتھا کہ علی رضا کو پلازہ کی   چھت سے دھکا دے کر قتل کیا گیا۔

مزیدخبریں