(سٹی42)پنجاب حکومت نے شاپنگ مالزاورمارکیٹیں کھولنےسےمتعلق سپریم کورٹ کے احکامات پرمن عن عملدرآمدکافیصلہ کرلیا،چیف سیکریٹری پنجاب جوادرفیق ملک کی زیرصدارت اجلاس میں شاپنگ مالز، چھوٹی مارکیٹوں کیلئے نئے ایس او پیز جاری کرنے کی حکمت عملی طے کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت نے تین دن کے سخت لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھی بازار مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھلیں گے۔عدالت کے عظمیٰ کے فیصلے پر پنجاب حکومت نےمن عن عملدرآمدکافیصلہ کرلیا اس حوالے سے چیف سیکریٹری پنجاب جوادرفیق ملک کی زیرصدارت اجلاس میں شاپنگ مالز، چھوٹی مارکیٹوں کیلئے نئے ایس او پیز جاری کرنے کی حکمت عملی طے کی گئی۔جلاس میں صوبائی وزراء یاسمین راشد، راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال ، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا، آئی جی شعیب دستگیر کی شرکت نے شرکت کی ۔
اجلاس کےشرکانےپنجاب میں ریسٹورنٹس، فوڈ کورٹس کھولنے کی تجویز پربھی غورکیا،جبکہ محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کوصوبےمیں ریسٹورنٹس، فوڈکورٹس کیلئے ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری نےہدایت کی کہ سینئر سیٹیزنز شاپنگ کے لئے بازاروں میں نہ آئیں،اگر سینئر سیٹیزنز بازار، شاپنگ مالزآجائیں تو انہیں ترجیحی بنیادوں پرڈیل کیا جائے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ہفتے اور اتوار کو بھی ملک کی تمام چھوٹی مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھلے رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے کہا دو دن کاروبار بند رکھنے کا حکم آئین کے آرٹیکل 4, 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔ پنجاب میں شاپنگ مال فوری طور پر آج ہی سے کھلیں گے، سندھ شاپنگ مال کھولنے کے لیے وزارت صحت سے منظوری لے گا، تمام مارکیٹوں اور شاپنگ مالز میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کورونا وائرس ازخودنوٹس کیس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے, جس میں تحریر کیا گیا کہ مارکیٹیں اور کاروباری سرگرمیاں ہفتہ اور اتوار کو بندکرنےکافیصلہ کالعدم قرار دیا گیا۔عدالت کا کہناتھا کہ مارکیٹیں اورکاروباری سرگرمیاں ہفتہ اتوار کو بندکرناآئین کی خلاف ورزی ہے۔پنجاب،اسلام آباد کے ایڈوکیٹ جنرلز نے آج شاپنگ مالزکھولنےکی یقین دہانی کرائی۔