انوسٹی گیشن برانچ کے 11 ملازمین کورونا وائرس کا شکار

19 May, 2020 | 12:50 AM

Malik Sultan Awan

(علی ساہی) آئی جی پنجاب کی ہدایت پرپی ایچ پی اور انوسٹی گیشن سٹاف کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹیسٹ کروا ئے گئے ، انوسٹی گیشن برانچ میں 11ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔
پنجاب ہائی وے پٹرول ہیڈ کوارٹرزمیں کام کرنے والے33افسران اورملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے،انوسٹی گیشن برانچ میں بھی 100کے قریب ملازمین کے ٹیسٹ کروائے گئے۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق انوسٹی گیشن برانچ کے 11 ملازمین کے رزلٹ مثبت آئے ہیں۔ٹیسٹ اور سکریننگ سیشنز کا مقصد متاثرہ ملازمین کی تشخیص کرتے ہوئے، انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ مختلف ریجنز اور اضلاع میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین کےمرحلہ وار کورونا ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔

متعلقہ افسران کا کہناہے کہ کورونا سے متاثرہ ملازمین کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔فرنٹ لائن ڈیوٹی پر مصروف عمل پولیس ملازمین کو کورونا وائر س سے محفوظ رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

دوسری جانب کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ جاری  ہے، 24گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا کے 503 نئےمریض سامنے آگئے جبکہ پنجاب میں مزید 762افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 346 ہوگئی،شہر میں97 اموات ہوچکیں، صوبےمیں اب تک 260 شہری جاں بحق ہوچکےہیں۔ گزشتہ چوبیس گهنٹوں کے دوران 503 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے لاہور میں مریضوں کی مجموعی تعداد 7465 ہوگئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک 260 اموات ہو چکی ہیں۔ ترجمان کاکہناہے اب تک کورونا وائرس کے 168940 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں