ریلوے انتظامیہ نے شیخ رشید کے دعوؤں کا پول کھول دیا

19 May, 2019 | 08:40 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد ) معذور اور بزرگ مسافروں کو سٹیشنوں پر سہولیات کی فراہمی، ریلوے سٹیشن انتظامیہ کی عدم توجہ اور غفلت کے باعث بزرگ اور معذور افراد کیلئے رکھیں وہیل چیئرز کباڑ بننے لگی ہیں۔

ایک طرف وزیر ریلوے شیخ رشید کے ملک کے سب سے بڑے ریلوے سٹیشن پر معذور اور بزرگ مسافروں کی سہولیات کی فراہمی کے دعوے ہیں لیکن لاہور ریلوے انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سٹیشن پر موجود وہیل چیئرز کباڑ بننے لگیں۔   ریلوے سٹیشن پولیس ہیلپ لائن میں رکھی ہزاروں روپے مالیت کی متعدد وہیل چیئر ناکارہ ہوچکی ہیں۔ جس کے باعث ہزاروں روپے مالیت کی 15 سے زائد وہیل چیئر ناکارہ ہو کر رہ گئی ہیں۔

مسافروں کو معذور اور بیمار مریضوں کو ٹرین تک لے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لاہور سٹیشن پر ریلوے پولیس لائن ہیلپ لائن سنٹر میں رکھی وہیل چیئر عدم توجہ کی وجہ سے ٹوٹ رہی ہیں۔

مزیدخبریں