"عمران خان کا وزیر اعظم بننا پاکستان کی بدقسمتی ہے"

19 May, 2019 | 04:51 PM

Sughra Afzal

(وقار گھمن) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نےعمران خان کوخوب آڑے ہاتھوں لیا، کہتے ہیں کہ عمران خان قوم سے معافی مانگیں اور گھر جائیں۔

پیپلزپارٹی کے افطار ڈنر میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نےکہا کہ مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، اس وقت ملک میں بدترین بحران ہے،عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ نہ بولیں، عوام کا حکمرانوں پر غصہ اب بڑھتا جارہا ہے، ملک میں ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہوگیا، عمران خان کا وزیراعظم بننا پاکستان کی بدقسمتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن اکٹھی ہو رہی ہے اور ملکی صورتحال پر بات ہوگی، میٹنگ میں جو بات ہوگی اس پر میاں نوازشریف اورشہبازشریف سے مشاورت کرینگے۔

مزیدخبریں