(سٹی 42)”جنے لاہور نئیں ویکھیا او جمیا ای نئیں“ کے مقولے پر عمل کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کولین کرینولج نے قونصلیٹ کے عملے کے ساتھ افطار کے وقت اندرون شہر فوڈ سٹریٹ کا دورہ کیا۔
انہوں نے اندرون شہر فوڈ سٹریٹ سے لاہور قلفی فالودہ، گولا گنڈا، پیڑوں والی لسی کے علاوہ گول گپے بھی کھائے، امریکی قونصلیٹ کے عملے کے ارکان نے سپیشل کلچوں کے ساتھ توا پیس بھی ٹرائی کیا، سب سے آخر میں وہ تندوری چائے سے لطف اندوز ہوئے۔
امریکی قونصل جنرل کولین کرینولج نے اپنے ہاتھوں سے لسی بنا ئی اور پان لگا کر اپنے ساتھیوں کو کھلائے، کہتی ہیں کہ لاہوریوں کے کھانوں کا کوئی ثانی نہیں، لاہور ،لاہور ہے۔