(علی اکبر) پنجاب حکومت کی بجٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 275 سے 278 بلین تجویز کئے گئے ہیں، جو کہ ماضی کی نسبت کم ہیں، حکومت کی جانب سے چالیس فیصد بجٹ تعلیم صحت اور صاف پانی کی مد میں تجویز کیا جا رہا ہے، بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کیا جائیگا؟خبر آگئی
19 May, 2019 | 12:04 PM