ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کا جدید طریقہ، اب دودھ مشینوں کے ذریعہ حاصل ہوگا

ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کا جدید طریقہ، اب دودھ مشینوں کے ذریعہ حاصل ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار گھمن: مشینوں کے ذریعہ پٹرول تو آپ نے خریدا ہوگا، مگر اب مکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ نے جدید طریقہ کار سے خالص دودھ کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے، جتنا لیٹردودھ چاہیے رقم لکھیں دودھ باہر آجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے شروع کیے گئے پراجیکٹ میں مشینوں کے ذریعہ دودھ فروخت کیا جائے گا، پرچی کٹاؤ اور مشین پربیٹھے شخص کو دودھ کی مطلوبہ مقدار بتاؤ دودھ مکمل پیکنگ کے بعد آپ کے ہاتھ میں ہوگا۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھی سہولت ہے اگر محکمہ خالص دودھ دینے میں کامیاب ہوتا ہے تواس سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا۔سٹاف کا کہنا ہے کہ روزانہ مخصوص ڈیری فارمز سےحفظان صحت کے اصولوں کے تحت خالص جمع شدہ دودھ فروخت کے لیے لایا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مقررہ وقت سے پہلے ہی دودھ فروخت ہو جاتا ہے، ماڈل بازار ٹاؤن شپ میں دودھ فراہم کرنے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی مشین ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer