وفاقی اور صوبائی حکومتیں آمنے سامنے آگئیں

19 May, 2018 | 06:06 PM

Shazia Bashir
Read more!

شہزاد خان ابدالی: وفاقی حکومت پنجاب حکومت کے خلاف پھٹ پڑی، پنجاب حکومت  کو آٹے کی قلت کا ذمہ دار قرار دے دیا، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے وئیر ہائوسز پر افسروں اور ملازمین کو جھاڑ بھی پلا دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت  کو آٹے کی قلت کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سستے آٹے کی فراہمی کا وعدہ تاحال وفا نہ ہوسکا، کیا رمضان المبارک کے بعد سٹاک دستیاب ہوگا ؟مینجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی سٹورز سید حبیب الرحمن گیلانی نے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی قلت کی ذمہ دار ی صوبائی حکومت پر ڈال دی ہے۔

یہ بھی پرھیں:سستے رمضان بازاروں میں مہنگائی کا راج

 اس حوالے سے انکا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے آٹے کی فراہمی کا وعدہ تو کیا مگر ابھی تک وہ اسے پورا نہ کرسکی جسکے باعث یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی کمی برقرار ہے اور صارفین کو دشواری کا سامنا ہے۔ایم ڈی نے یوٹیلٹی سٹورز پر سٹاک بروقت فراہم نہ کرنے پر ویئر ہاؤس افسران و ملازمین کی سرزنش بھی کی، انہوں نے کہا کہ کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

مزیدخبریں