باغبانپورہ میں سوتیلی ماں نے 14 سالہ بیٹی پر ظلم کی انتہا کردی

19 May, 2018 | 03:39 PM

Read more!

(سٹی42) آسمان پھٹا نہ زمین , ماہ رمضان میں سوتیلی ماں نے ظلم کی انتہا کردی، 14 سالہ  بیٹی سحرش کو زنجیروں کے ساتھ باندھ کر  بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔راوی روڈ ٹول پلازہ عملے کا مزدا ڈرائیور پر تشدد،پولیس اہلکار تماشا دیکھتا رہا

تفصیلات کے مطابق سوتیلی مائوں کے بچوں پر ظلم کی خبریں اکثر سننے میں آتی رہتی ہیں پتہ نہیں کب لوگوں کی سوچ بدلے گی، آج باغبانپورہ میں سوتیلی ماں نے 14 سالہ بیٹی سحرش کو زنجیروں کے ساتھ باندھ کر تشدد کا نشا نہ بنایا ۔ لڑکی کی چیخ و پکار پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچی کو بازیاب کروالیا۔ پولیس نے بچی کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ 

مزیدخبریں