(رضوان نقوی) اندھیر نگری، چوپٹ راج، نکاح ناموں میں ٹیمپرنگ اور سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کرنے والے لوکل گورنمنٹ کے 3 ملازمین پیڈا ایکٹ کے تحت تین محکمانہ انکوائریوں میں گناہگار ثابت ہونے کے باوجود اپنے عہدوں پر براجمان ہیں۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔نون لیگ کو ایک اور بڑا جھٹکا،اہم ترین رکن صوبائی اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری یوسی274غلام ساجد، سیکرٹری یوسی 42 عمران بٹ، نکاح خواں حافظ امیر خان کے خلاف اینٹی کرپشن میں جوڈیشل ایکشن کی منظوری کے باوجود تاحال ان کو عہدوں سے نہیں ہٹایا جا سکا۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کے3 افسران اقبال طارق، طاہر مجید اور رانا عثمان نے محکمانہ انکوائریوں میں ملزمان کو گناہگار لکھا، ملزمان نے علامہ اقبال روڈ کے رہائشی عبدالرؤف کی سابق اہلیہ کا نکاح نامہ ٹیمپر کرکے اسے کنواری ظاہر کیا۔ ملزمان نےریکارڈ میں ردوبدل کرکے مدعی کی بیٹی کو بیرون ملک فرار کرانے کیلئے اختیارات سے تجاوز کیا تھا۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔باغبانپورہ میں سوتیلی ماں نے 14 سالہ بیٹی پر ظلم کی انتہا کردی
ذرائع کا کہنا ہے سیاسی پشت پناہی حاصل ہونے کی وجہ سے محکمہ لوکل گورنمنٹ تاحال ملزموں کو ان کے عہدوں سے نہیں ہٹا سکا۔