مزاحیہ اداکار افتخار ٹھاکر کا نیا روپ ،نئی باتیں سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے

19 May, 2018 | 01:58 PM

حرااعوان

سٹی 42: رمضان ٹرانسمیشن میں سب کو ہسانے والے اداکار افتخار ٹھاکر کا ایسا نیا روپ اور نئی باتیں جس نے سب دیکھنےاور سننے والوں کو دنگ کر دیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق سٹیج اور ٹی وی کے جانے مانے اداکار افتخار ٹھاکر جب رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ بنے تو کچھ ایسی باتیں  کیں کہ سننے والے حیران رہ گئے۔ 

افتخار ٹھاکر نے اللہ کی تعریف بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس پروگرام میں ہم سب ابھی شریک ہیں بہت سے ممالک میں لائیو دیکھا جا سکتا ہے ۔اب تو ٹیکنالوجی نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ ایک ساتھ کئی پروگرامز کو دیکھا جا سکتا ہے لیکن اللہ کی شان کی کیا بات کریں کہ اللہ اس ساری کائنات کو ایک ساتھ دیکھ رہا ہے کہ ہم سب کیا کر رہے ہیں اس دنیا میں ہر چیز پر اس دو جہاں کے مالک کی نظر ہے۔

افتخار ٹھاکر کا مزید کہنا تھا کہ وہ دنیا کہ 42 مما لک دیکھ چکے ہیں لیکن پوری دنیا اور مدینہ منورہ میں ایسا فرق ہے جو کسی اور ملک میں نظر نہیں آتا۔ دنیا میں ہر جگہ سب کو ہر کام میں جلدی ہے لوگوں کو اپنی اپنی پڑی ہے لوگ لڑتے ہیں جھگڑتے ہیں لیکن مدینہ شہر میں ایسا کچھ نہیں ہے وہاں کہ لوگ آہستہ گفتگو کرتے ہیں نہ ان میں غصہ ہے۔آہستہ چلتے ہیں انہیں کسی بات کی جلدی نہیں۔ مدینہ میں تو  ایک چھوٹے بچے کا مزاج اللہ کریم نے ایسابنایا ہے کہ اگر وہ 10 ٹافیاں لےگاتو ایک خود کھائے گا باقی بانٹ دے گا۔

دوسری جانب اداکار نے دنیا کے مال کی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ ڈر انسان کو مال کا ہوتا ہے۔ڈر یہ بھی ہے کہ میرے مرنے کے بعد میرے خاندان کا کیا ہوگا؟اسی ڈر سے وہ اپنا مال جمع کرنا شروع کر دیتا ہے کبھی تجوریوں میں اور کبھی مختلف بینکوں میں لیکن دونوں جگہ مال جمع کرنے سے بھی انسان کو ڈر ہوتا ہے کہیں چوری نہ ہو جائے اور یہی فکر اسے بیمار کر دیتی ہے۔اگر اللہ کہ اکاونٹ میں پیسے جمع کروائیں تو یہ ڈر کبھی نہیں رہے گا۔اللہ کے اکاؤنٹ کی برانچیں وہ ضرورت مند ہیں جنہیں ہم دیکھ نہیں پاتے۔ان کی مدد کریں اور زندگی میں سکون پائیں۔

مزیدخبریں