ماڈل ٹاون کچہری کی چھت پر سنائپرز تعینات

19 May, 2018 | 01:02 PM

حرااعوان

یاور چوہدری: ماڈل ٹاؤن کچہری میں سکیورٹی الرٹ،پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ۔علاوہ ازیں  پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔   کچہری کی چھت پر سنائپرز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں جبکہ سائلین کوجامہ تلاشی کےبعد کچہری میں داخل ہونے دیا جا رہاہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:ڈی آئی جی شہزاد اکبر رانا کے بھائی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی 

 واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن کچہری میں وکلا اور سائلین گیٹ نمبر1 اور گیٹ نمبر 2 سے  ہی داخل ہو سکیں گے باقی جتنے بھی داخلی اور خارجی راستے ہیں بند کر دیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعنیات کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں