ڈی آئی جی شہزاد اکبر رانا کے بھائی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

19 May, 2018 | 12:32 PM

حرااعوان

شاہ رخ ندیم: ڈی آئی جی شہزاد اکبر رانا کے بھائی فہیم کی نماز جنازہ مڑیاں قبرستان فیصل ٹاؤن میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں پولیس افسران سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی شہزاد اکبر رانا کے بھائی کی نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی آپریشن عمران محمود ،ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر معین مسعود،ڈی آئی جی بابر سرفراز ، ڈی آئی جی سرفراز دیو ،ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ خرم علی شاہ ،ڈی آئی جی آپریشن پنجاب عمران یعقوب اور ڈی آئی جی انوسٹیگیشن پنجاب وقاص نذیر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف میں سب کو ’’کرسی‘‘ نامی بیماری لگ گئی 

 علاوہ ازیں ایس ایس پی مبشر میکن ،ایس پی سکیورٹی وقار ، ایس ایس پی طارق عزیز ، اے آئی جی احسن یونس ، ایس پی نوید ،ڈائریکٹر پبلک ریلیشن پولیس نایاب حیدر ،سمیع ابراہم سمیت دیگر نے شرکت کی۔مرحوم کے ایصال ثواب اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے انہیں مڑیاں قبرستان میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزیدخبریں