ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف میں سب کو ’’کرسی‘‘ نامی بیماری لگ گئی

تحریک انصاف میں سب کو ’’کرسی‘‘ نامی بیماری لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: تحریک انصاف کے امیدواروں کی کشتی بیچ منجدھار میں،کون الیکشن لڑے گا کون نہیں، فیصلہ نہ ہوسکا، تحریک انصاف قیادت شش و پنج کا شکار،لاہور کے بیشتر حلقوں میں امیدوار فائنل نہ کیے جاسکے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق تحریک انصاف لاہور کے قومی اسمبلی کے 7 جبکہ صوبائی اسمبلی کے 18 حلقوں میں نام شارٹ لسٹ نہ کرسکی ہے۔ حلقوں میں امیدواروں کو فائنل نہ کرنے کی بڑی وجہ امیدواروں کے درمیان اختلافات اور کئی حلقوں میں ایک سے زائد امیدواروں کا کھڑے ہونے پی ٹی آئی کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:لیسکو افسران خلاف ضابطہ سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے لگے 

  تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق کوئی بھی امیدوار سیٹ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہے سیٹ کے حصول کے لیے لابنگ اور فیصلہ نہ ہونے کے باعث پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بھی التوا کا شکار ہے۔ این اے 123، این اے 124، این اے 126، این اے 127 میں امیدوار فائنل نہ کیے جاسکے ۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی کا تشدد ، شوہر نے اعلیٰ احکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کر دی 

 علاوہ ازیں این اے 129، این اے 131 اور این اے 134 میں امیدواروں کو شارٹ لسٹ نہ کیا جاسکا۔ این اے 129 سے عمران خان نے لڑنا ہے یا ولید اقبال نے فیصلہ نہ ہوسکا۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 145، پی پی 146، پی پی 147، پی پی 148، پی پی 149، پی پی 150، پی پی 152، پی پی 153، پی پی 154، پی پی 155، پی پی 156، پی پی 163  پی پی 165 ، پی پی 166 شامل ہیں۔