سیاسی مخالفین کو عوام عام انتخابات میں رد کر دیں گے: شہباز شریف

19 May, 2018 | 11:30 AM

Read more!

(عمر اسلم) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور رکن قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا کی ملاقات، شہبازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار، وزیراعلیٰ کہتےہیں سیاسی مخالفین کی پرواہ کیے بغیر عوام کی دن رات خدمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھاکہ باشعور عوام جانتے ہیں کہ کس نے عوام کے مینڈیٹ سے انحراف کیا اور کس نے عوام کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھا، پانچ سال بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو ہے۔ ہماری کارکردگی قوم کے سامنے ہے اور ملک کے بڑے چیلنجز پر قابو پانے کیلئے ہمارے اقدامات بارآور ثابت ہوئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔پی ٹی آئی لوٹوں کی جماعت بن چکی ہے:راجہ پرویز اشرف

وزیراعلیٰ  پنجاب کا کہنا تھاکہ آج پاکستان ماضی کے مقابلے میں روشن، ترقی یافتہ اور خوشحال ہے، سیاسی مخالفین کو عوام عام انتخابات میں رد کر دیں گے۔

مزیدخبریں