بیوی کا تشدد ، شوہر نے اعلیٰ احکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کر دی

19 May, 2018 | 11:09 AM

حرااعوان

صرات نقوی: بیوی اور برادر نسبتی کے تشدد کا شکار جوہر ٹاؤن کا رہائشی ندیم احمد مرزا سٹی 42 کے دفتر پہنچ گیا، اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق شہری ندیم احمد مرزا نے بتایا کہ اس کی بیوی طاہرہ نے اپنی مرضی سے طلاق لی۔ بعد ازاں بچوں کے ساتھ رہنے کیلئے اصرار کرتی رہی۔ بچوں کو ساتھ لے جانے کی رضا مندی پر طاہرہ سابق خاوند اور بچوں کے ساتھ رہنے کیلئے بضد رہی۔ جس پر شہری ندیم نے اجازت دے دی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:رمضان المبارک میں ناجائز منافع خور مافیہ شہریوں کو بخشنے کیلئے تیار نہیں 

  شہری ندیم احمد مرزا نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی طاہرہ اپنے بھائیوں اور دیگر افراد سے مل کراسے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ بچوں کو ورغلا کر میرے خلاف کر دیا ہے۔ شہری ندیم نے بتایا کہ وہ دادرسی کے لئے ٹاؤن شپ پولیس کے پاس بھی گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ندیم احمد مرزا نے سٹی 42 کی وساطت سے اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں