(شاہین عتیق)پیپکوجعلی بھرتیوں کے کیس میں راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت میں پیش ہوئے، عدالتی حکم کے باوجود استغاثہ کے گواہان پیش نہ ہونے پر عدالت نے کیس کی سماعت30 جون تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پیپکو جعلی بھرتیوں کے کیس میں احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کی عدالت میں پیش ہوئے،عدالتی حکم کے باوجود استغاثہ کے گواہان پیش نہ ہونے پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت30 جون تک ملتوی کر دی.
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ نوازشریف کا بیانیہ ملک دشمنی پر مبنی ہے،ایسا بیان دینا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی شایان شان نہیں۔افواج پاکستان کی قربا نیاں بے مثال ہیں ۔
انہوں نے میاں نواز شریف کو مشورہ دیا کہ انہیں ملک دشمن بیان سے پیچھے ہٹ جانا چاہیے، پی ٹی آئی لوٹوں کی جماعت بن چکی ہے جبکہ ن لیگ الیکشن سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔جس کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوگا۔