ڈولفن اہلکاروں نے لاہوریوں کو مردار گوشت کھانے سے بچا لیا

19 May, 2018 | 10:37 AM

(عابد چودھری)لاہوریئے مردہ گوشت کھانے سے بچ گئے، شاہدرہ میں ڈولفن اہلکاروں نے قصائی کو مردہ جانور کی کھال اتارتے دھر لیا، ملزم کے قبضے سے مردار گوشت بھی برآمد کر لیا گیا۔

ایس پی مجاہد ندیم کھوکھر کے مطابق ڈولفن فورس نے شاہدرہ کے علاقے شاہ جمیل پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے قصائی کو مردہ جانور کی کھال اتارتے دھر لیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ڈولفن اہلکاروں نے ملزم کو شاہدرہ پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے مردار گوشت قبضہ میں لے کر مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں