عیسی ترین : جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ے یو آئی رہنماء،سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا ۔جوانی سے بڑھاپے تک ایک ہی کاز کے لئے ایک ہی پلیٹ فارم سے جدوجہد کی یادیں ہمیشہ یاد رہیں گی حافظ صاحب مرحوم زیرک ،حاضر جواب ، نکتہ داں سیاسی ،نظریاتی اور پارلیمانی رہنماء تھے ۔اللہ کریم حافظ صاحب کی سیئات سے درگذر فرماکر انکی خدمات کو قبول فرمائے ۔رمضان کریم کی بابرکت ساعات میں اللہ کریم کے حضور پیش ہونا یقینا حافظ صاحب بلندی درجات کا سبب بنے گا ۔حافظ صاحب مرحوم کے فرزندان ،اہل خانہ متعلقین اور جے یو آئی کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔اہل مدارس ،کارکنان اور رہنماء اپنی دعاؤں میں حافظ صاحب کو یاد رکھیں ۔غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ برابر کا شریک ہوں ۔اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل دے ۔