ارشاد قریشی : انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے پر تشدد مظاہروں میں علی امین گنڈا پور سمیت 23 پی ٹی آئی راہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 23 پی ٹی آئی راہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور، شیریں مزاری، مراد سعید، مسرت جمشید چیمہ اور شبلی فراز ، ایم این اے زین قریشی ،سابق وزیر حماد اظہر، عثمان سعید بسرا، عثمان ڈار،سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کے وارنٹ بھی جاری کردیے گئے۔ اس کے علاوہ سابق ایم پی اے اعجاز خان جازی ،کرنل اعجاز منہاس کے وارنٹ جاری جاری کردیے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے وارنٹ جاری کئے۔ عدالت نے وارنٹ ایس ایچ او تھانہ سٹی کی درخواست پر جاری کیئے۔ عدالت نے 2اپریل کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت تمام قائدین کارکنوں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ ملزمان پر 9مئی کے پرتشدد مظاہروں ،اہم تنصیبات اور پولیس اہلکار و افسران پر حملے کا الزام ہے۔