ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگہبان رمضان پیکج صرف فوٹو شوٹ تک محدود ، سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا شہزاد : وزیر اعلیٰ پنجاب کا نگہبان رمضان پیکج صرف فوٹو شوٹ تک محدود ہوکر رہ گیا۔ 

گجرات میں نگہبان پیکج مستحقین کو گھروں تک پہنچانے کی بجائے گھروں کے بند دروازوں پر تصاویر بنائی جانے لگیں۔ ایک آٹے تھیلے کو کئی دروازوں پر رکھ کر فوٹو بنوا کر اسے دوبارہ واپس لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ 

یونین کونسل 9 کے کمپیوٹر آپریٹر سہیل بٹ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں اکمل اور ساتھی کے ہمراہ آٹا تقسیم کرتے ہوئے فوٹیج وائرل ہوگئی۔ 

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ضلع بھر میں تقریباً ایک لاکھ گھروں کو نگہبان پیکج پہنچایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے رمضان پیکج پر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پیکج کوچونا لگا دیا۔