اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کنٹرول کرنے کیلئے سائیکلنگ ٹریک بنانے کا فیصلہ

19 Mar, 2024 | 05:02 PM

طیب سیف : اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے سی ڈی اے کی جانب سے سائیکلنگ اور بائی سائیکل ٹریک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد میں 374 کلومیٹر لمبا سائکلنگ ٹریک بنایا جا رہا ہے، میٹرو بس کے ساتھ ساتھ سائیکلنگ ٹریک بنایا جائے گا۔ میٹرو بس سے نکلنے والے مسافر سائیکلنگ ٹریک استعمال کرسکیں گے۔  پاکستان سائیکلنگ ٹریک کا آفیشل افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ 

 اُن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ہر سیکٹر کو سائیکلنگ ٹریک کوور کرے گا۔ 150 پارکنگ سینٹرز کو بنایا جائے گا جہاں سستے کرائے پر بائیکس موجود ہوں گی۔ 2.4 ارب روپے کا پروجیکٹ اٹھارہ ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

 اُن کا مزید کہنا ہے کہ ایک ٹریک پر 40 سے زائد بائیکس کھڑی ہوں گی۔ الیکٹرانک بائیکس کے ذریعے ماحول کو صاف رکھا جائے گا اور پیٹرول سے چلنے والی بائیکس کو کم کر دیا جائےگا۔

مزیدخبریں