ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسن نواز اور حسین نواز کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

حسن نواز اور حسین نواز کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر احسن : اسلام آباد کی احتساب عدالت  نے فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں حسن  اور حسین نواز  کو بری کردیا۔

 اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نوازکی فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں  بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی, دوران سماعت وکیل صفائی قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹرز  نے دلائل دیے۔

 دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول نے دلائل میں کہا کہ اس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ رکاوٹ نہیں، عدالت اس کیس کا فیصلہ کرسکتی ہے،  حسن  اور  حسین نوازکے کیسز میں مرکزی ملزمان بری ہوچکے ہیں اور مریم نواز کی بریت کےخلاف ہم نے اپیل دائرنہیں کی تھی۔

وکیل صفائی نے اپنے دلائل میں کہا کہ حسن اور حسین نواز کےخلاف کیس چلانا عدالتی وقت ضائع کرنا ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور نواز شریف کوکیس سے بری کردیا تھا۔

 بعد ازاں عدالت نے نیب وکلا اور وکیل صفائی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنادیا گیا۔