ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لانگ مارچ میں توڑپھوڑ ، عدالت نےعمران خان کودو مقدمات میں بری کردیا

لانگ مارچ میں توڑپھوڑ ، عدالت نےعمران خان کودو مقدمات میں بری کردیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حاشر وڑائچ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو لانگ مارچ توڑپھوڑ کے دو مقدمات میں ریلیف مل گیا،بانی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے دو مقدمات میں بری کردیا  گیا۔

 بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے دو مقدمات میں عدالت پروڈکشن اور بریت کی درخواست پرسماعت ہوئی  بانی پی ٹی آئی کی دو مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرلی گئی ۔

 بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نعیم پنجوتھا، سردار مصروف، آمنہ علی عدالت پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت، پروڈکشن پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کی، وکیل نعیم پنجوتھا نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت طلب کیاجائے،  جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے ریمارکس دئیے کہ پہلے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر بحث کرلیں،اگر بانی پی ٹی آئی کو عدالت لاتے ہوئے راستے  میں کچھ ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا؟ وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس سے قبل بھی خود سے عدالتوں میں پیش ہوتےرہےہیں، زمان پارک آپریشن کیاگیا، وارنٹ نکالے گئے، حکومت کا کام سیکیورٹی مہیا کرنا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں۔

 جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ ضمانت پر حاضری ضروری ہوتی، بریت پر سماعت کیلئے پروڈکشن ضروری  نہیں،  عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدالت پروڈکشن کی درخواست مسترد کردی، بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر وکیل نعیم پنجوتھا نے دلائل دئیے۔وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات میں صرف ایما کی حد تک ہیں ،ایک ہی دن میں متعدد مقدمات درج ہوئے،  بانی پی ٹی آئی کا ایک ہی طرح کا کردار رکھا،دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا نہ بتایاگیا،مدعی ایس ایچ او ہے جس کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں،بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات میں گواہان کے بیانات بھی نہیں۔

  جج شائستہ کنڈی نے سوال کیا کہ کیا اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی مقدمات میں بری ہو چکے؟وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی متعدد مقدمات سے بری ہو چکے،  عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو تھوڑی دیر بعد سنادیا گیا ۔

 یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سہالا، لوہی بھیر میں مقدمات درج کیے گئے تھے،عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں ۔